ایکس پیٹس کا درد

اپنی سوہنی دھرتی سے اِتنا دور رہنے کا
وہاں کے رہنے والوں کا ارزاں خون ہونے کا


گُل و گُلزار سی بستی، جِسے لاہور کہتے ہیں
وہاں کی ٹھنڈی شاموں سے اِتنا دور ہونے کا


جو سڑکیں ہم نے ناپی تھیں،جہاں پے دوست رہتے تھے
اِنہی گلیوں اور چوباروں سے اِتنا دور رہنے کا


حسیب وه تم سے کہتے ہیں، یہ درد کیسا ہے
یہ کہدو تُم، سبھی پیاروں سے اِتنا دور رہنے کا