نزع کی رات سے پہلے ، تیرا
ﷺ دربار آ جاۓ
ملکُ الموت سے پہلے درے سرکار ﷺ آ
جاۓ
قبر کی کوٹھری کالی میں جب پہنچُوں
گدا ہے یہ میرا ، سرکارﷺ کا ارشاد
آجائے
ابھی تو رقص بِسمِل کی طرح اپنا جینا ہے
مدینے کی گلیاں ہوں، دِل مُضطر کو قرار
آجائے
جو مکہ میں جا پہنچوں، آقا ﷺ تیری
سنت پر
ہو کرم رب کا، بوسہ اسود کا مقام آ
جاۓ
جھُکی نظریں، نم آنکھیں، دُعايں گِڑگڑاتی
ہیں
شاہِ یثربﷺ سے آنے
کا، حسیب فرمان آ جائے