Fareb / فریب
- Authors
- Zindan / زندان
- Publisher
- Zindan / زندان
- Tags
- urdu , indian fiction , urdu poetry , poetry in urdu , hindi stories , urdu novel , hindi novel , urdu ebooks , urdu stories , fareb
- Size
- 0.23 MB
- Lang
- ur
آپ اگر یہ توقع کررہے ہیں کہ میری کہانیوں میں ایک برے کردار کو ایک اچھےکردار سے ہمیشہ ہارنا چاہئے، تو میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں ۔ ایسا کم از کم میری کہانیوں میں آپ کو ذرا کم ہی پڑھنے کو ملے گا ۔ کیونکہ حقیقی زندگی کسی فلم کی طرح نہیں ،جس کے اختتام پر ہمیشہ ایسا ہو۔ در حقیقت دنیا میں اکثر اس کےمخالف ہوتا ہے ،جس میں ایک برا انسان سزا ملنے کی بجائے وقت کے ساتھ مزید طاقتور، بااثر اور ظالم بن کر ابھرتا ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت ہے۔ باوجود اس کے کہ قانون میں اس کے ہر برے کرم کی سزا موجود ہے ،مگر پھر بھی اس برے انسان کو کبھی بھی اپنے کرموں کی سزا نہیں ملتی۔
مگر انسان کے بعض کرم ایسےبھی ہیں جن کی سزا تجویز کرنا مشکل ہے ۔جیسا کہ ایک بے وفا کے لئے کیا سزا ہو سکتی ہے؟ کیا اس طرح کے مجرم کیقانون میں کوئی سزا ہے؟ ذرا سوچئیے ! اگر کوئی آپ کے جسم کو زخمی کرے تو اس کی سزا تو قانون میں موجود ہے ۔ مگر کوئی اگر آپ کی روح پرزخم لگائے تو اس کی قانون میں کیا سزا ہے؟ آج تک کسی بھی انسانی معاشرے نے قانونی طور پر ایسے جرم کی کوئی سزا تجویز کی ہی نہیں ۔
سوچنے...